ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: تعمیراتی مزدوروں کے کھاتے میں ریاستی حکومت نے جمع کیے 2ہزار روپے

منگلورو: تعمیراتی مزدوروں کے کھاتے میں ریاستی حکومت نے جمع کیے 2ہزار روپے

Sun, 19 Apr 2020 12:42:33    S.O. News Service

منگلورو،19؍اپریل (ایس او نیوز)جنوبی کینرا کے ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتوں میں ریلیف کے طور پر 2ہزار روپے فی کس جمع کردئے ہیں۔

    ضلع جنوبی کینرا ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں واقع میٹنگ ہال میں لیبر ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ نشست کے دوران انہوں نے بتایا کہ ضلع میں پہلے مرحلے میں 6,122 تعمیراتی مزدروں کے کھاتوں میں رقم جمع کروائی گئی ہے۔کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کیے جانے پر مزدوربے کار ہوگئے ہیں اور ان کی معاشی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے۔لہٰذا مزدوروں کے لئے مخصوص فنڈ سے یہ رقم ان کے کھاتوں میں جمع کروائی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں بقیہ مزدوروں کے کھاتے میں بھی رقم جمع کروائی جائے گی۔


Share: